پولس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صوبہ لمپوپو میں اتوار کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ منی بس میں سوار لوگ یوم نوجوانان کی تقریبات میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے، تبھی یہ حادثہ ہوا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان اياندالی نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔'