ETV Bharat / international

امریکہ: اسرائیلی سفارت خانے سے مشکوک پیکج میں کچھ نہیں ملا - police say found no hazardous material at israeli embassy

امریکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ مقامی اہلکار واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے میں مشتبہ پیکج کی تحقیقات میں امریکی خفیہ سروس کی مدد کر رہے ہیں۔

police say found no hazardous material at israeli embassy in us after possible bomb threat
امریکہ: اسرائیلی سفارت خانے سے مشکوک پیکج میں کچھ نہیں ملا
author img

By

Published : Nov 9, 2021, 10:24 AM IST

امریکی پولیس حکام کو دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے سے ملنے والے ایک مشکوک پیکج میں کوئی خطرناک مواد نہیں ملا ہے اور اس پیکٹ کو جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈی سی میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے پیر کو اسپوتنک کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا کہ ہم فی الوقت جائے وقوعہ کو صاف کر رہے ہیں، کوئی خطرناک مواد نہیں ملا ہے۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ مقامی اہلکار واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے میں مشتبہ پیکج کی تحقیقات میں امریکی خفیہ سروس کی مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سرحدیں 20 ماہ بعد ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دی گئیں

اسپوتنک کے نامہ نگار نے بتایا کہ امریکی خفیہ سروس کے اہلکاروں سمیت بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اسرائیلی سفارت خانے کے قریب تعینات تھے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے قریب کئی سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.