مالی کےشمال مشرقی صوبہ کڈال میں اقوام متحدہ مشن کے ٹینکر کے بارودی سرنگ کی زد میں آ جانے سے ایک امن فوجی ہلاک اوردوسرا زخمی ہوگیا۔
مالی میں یواین ڈائمنشنل انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن ان مالی کے مطابق تیسالت علاقے میں جمعہ کی شام پیش آئے اس واقعے میں دو امن فوجی شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑدیا جبکہ دوسرا زیرعلاج ہے۔
مشن کے مطابق جائے وقوع کے نزدیک ایک دھماکہ خیز آلہ برآمد ہوا، جسے نکارہ کردیا گیا۔
یواین جنرل سکریٹری کے خصوصی نمائندے نے واقعے میں جاں بحق امن فوجی کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمی امن اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔