ETV Bharat / international

نائیجیریا میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک، 41 زخمی - زخمیوں کو فی الحال ایک مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا ہے

نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں ایک سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور دیگر 41 زخمی ہوگئے ہیں۔ تیز رفتار سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ڈرائیور اپنا توازن کھو بیٹھا اور دو دیگر گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

nine killed, 41 injured in road accident in nigeria
نائیجیریا میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک، 41 زخمی
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 12:26 PM IST

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے ہیں، ایک مقامی عہدیدار نے یہ اطلاع دی ہے۔

کانو میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے ایک کمانڈر زبیرو ماتو نے بتایا کہ ریاست کے ڈمبٹا لوکل گورنمنٹ ایریا کے کنار ڈوماوا گاؤں میں ہونے والے حادثے میں ایک ٹرک اور دو کاریں شامل تھیں۔

متو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سڑک حادثہ گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا خواب ہے کہ بھارت اور پاکستان اچھے دوست بن جائیں: ملالہ یوسف زئی

انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار سے چلتے ہوئے گاڑی کا ڈرائیور اپنا توازن کھو بیٹھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 'اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے متاثرین میں تین مرد، چھ خواتین ہیں جبکہ باقی 41 متاثرین کو شدید چوٹیں آئی ہیں'۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو فی الحال ایک مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا ہے۔

ان کے بقول، پولیس نے حادثے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ نائیجیریا میں اکثر اوورلوڈنگ، سڑک کے خراب حالات اور ڈرائیوروں کی لاپروائی کی وجہ سے سڑک حادثات کثرت سے ہوتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.