افریقی ملک نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطاہیرو کے ایک ایئر کرافٹ حادثہ میں ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ شمالی ریاست کا دورہ کر رہے تھے۔
ژنہوا نے ایئرفورس کے ترجمان کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ نائیجیریا ایئر فورس کا ایئر کرافٹ جمعہ کی شام کدونا ریاست میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔
مقامی میڈیا نے فوج کے ذرائع سے بتایا کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت آرمی چیف کے ساتھ آٹھ افراد ایئر کرافٹ میں سوار تھے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اس حادثے میں تمام لوگ ہلاک ہوگئے ہوں۔