مشرقی افریقی ملک زامبیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک کورونا کی تیسری لہر میں انفیکشن نے زور پکڑ لیا ہے۔ پچھلے 4 گھنٹوں کے دوران زامبیا میں 738 نئے کیسز درج ہوئے اور اس کے بعد اب تک اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 100278 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کووڈ 19 کے 6987 ٹیسٹ ہوئے۔
اس دوران مشرقی افریقی اس ملک میں وبا کی وجہ سے 5 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 1308 ہوگئی ہے۔ وہیں 338 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 93374 ہوگئی۔
وزارت صحت میں مستقل سکریٹری کینیڈی مالامہ نے کہا کہ ’’ہم نے تیسری لہر کے آغاز پر نئے معاملات میں اضافہ دیکھا ہے۔ اب ہم اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتہ سے ، ہم ایک دن میں اوسطا پانچ افراد کھو رہے ہیں۔