ETV Bharat / international

کانگوں سے پانچ ہزار سے زائد پناہ گزین یوگنڈا پہنچے - etv bharat urdu

پناہ گزینوں کے پاس کوئی پناہ گاہ، دوا یا پانی نہیں ہے اورحفظان صحت کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پناہ گزینوں میں زیادہ تر بوڑھے، بچے، خواتین اور معذور افراد شامل ہیں۔

More than 5,000 Congolese flee to Uganda amid fresh fighting

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 12:08 PM IST

وسطی افریقی ملک کانگو میں تازہ لڑائی کے بعد 5000 سے زیادہ پناہ گزین جنوب مغربی ضلع کسورو کے راستے سرحد عبور کر کے پڑوسی ملک یوگنڈا پہنچے ہیں۔

ضلع کسورو کے حکام نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ مشرقی کانگو میں لڑائی میں شدت آنے کے باعث مہاجرین کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً پانچ ہزار پناہ گزین پہنچ چکے ہیں اور دیگر اب بھی آ رہے ہیں۔ پناہ گزین اتوار کی رات یوگنڈا کی سرحد پر پہنچ گئے اور بہت سے لوگوں نے سرحدی قصبے بوناگانا کے ایک پرائمری اسکول میں ڈیرا ڈال رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے پاس کوئی پناہ گاہ، دوا یا پانی نہیں ہے اورحفظان صحت کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پناہ گزینوں میں زیادہ تر بوڑھے، بچے، خواتین اور معذور افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

یوگنڈا کی ریڈ کراس سوسائٹی نے پہلے کہا تھا کہ پناہ گزینوں کو پناہ گزین بستیوں میں منتقل کرنے سے پہلے ان کے رجسٹریشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں روانڈا، برونڈی، کانگو، جنوبی سوڈان اور صومالیہ سے تقریباً 15 لاکھ پناہ گزین ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.