11دسمبر کو اغوا ہونے والے 300 سے زیادہ اسکولی بچوں کو اغواکاروں سے بازياب کرائے جانے بعد ان کے سرپرستوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل نائیجیریا کے حفاظتی دستوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان بچوں کو بوکوحرام کے اغواکاروں سے بازیاب کرایا تھا۔
واضح رہے کہ بوکوحرام کے مسلح حملہ آوروں نے 11 دسمبر کو شمال مغربی شہر کنکارا میں گورنمنٹ اسکول پر حملہ کر کے 300 سو سے زائد بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔
اسکول پر حملے کے وقت وہاں 800 سے زیادہ طلبہ موجود تھے۔ حملے کے دوران سینکڑوں بچے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
بازیاب کرائے گئے بچوں کو جمعہ کے روز ان کے سرپرستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بچوں نے بتایا کہ اغوا کرنے کے بعد حملہ آور انہیں جنگلوں اور پُر خطر راستوں سے ہوتے نامعلوم منزل کی طرف لے جا رہے تھے۔ اس دوران انہیں دن میں نامعلوم جگہوں پر چھپا کر رکھا جاتا اور رات کے اندھیرے کے فائدہ اٹھا کر راستہ طے کیا جاتا تھا۔
سفر کے دوران حملہ آوروں کا پیچھا کر رہے حفاظتی دستوں کے ساتھ گولی باری اور جھڑپ بھی ہوتی رہی۔ آخر کار حفاظتی دستے اغواکار شدت پسندوں کو گھیرنے اور بچوں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں:
افغانستان: طالبان کے حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک
ہم آپ کو بتا دیں کہ اس حملے کی ذمہ داری انتہاپسند گروپ بوکو حرام نے قبول کی تھی۔