ETV Bharat / international

مراکش: کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد کیسز - مراکش میں کورونا وائرس کے 1000 سے زیادہ کیسز

پوری دنیاں میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، ابھی تک دنیا بھر میں کووڈ انیس سے 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 69 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

covid
covid
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:00 PM IST

مراکش میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 70 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اطلاع مراکش کی وزارت صحت نے دی ہے۔ وزارت نے کہا 'مراکش میں اب تک کورونا وائرس کے 1021 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے یہاں 76 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں'۔

مراکش ان ممالک میں شامل ہے جہاں کوروناوائرس کی وجہ سے اسٹیٹ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہوا ہے۔

جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر اور 69000 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کوورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بزرگوں کی ہو رہی ہیں، 70 فیصد اموات ان افراد کی ہوئی ہیں جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کورونا وائرس سب سے زیادہ ان افراد کو متاثر کرتا ہے جنہیں پہلے سے ہی کوئی غیر مواصلاتی بیماری ہو، جیسے شگر، کینسر، ہائی بلڈ پریشر، سانس کی بیماری وغیرہ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے، امریکہ میں کورنا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 9 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.