ETV Bharat / international

ایتھوپیا کے دو ریجن آفار اور صومالی کے درمیان خونی جھڑپوں میں 100 سے زائد ہلاک

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 9:01 AM IST

ایتھوپیا میں گزشتہ سال جون میں قومی انتخابات سے قبل یہ پرتشدد واقعات ہوئے تھے۔

Afar and Somalia
Afar and Somalia

کئی برسوں تک جاری رہنے والی خونی جھڑپوں کی کڑی میں ایک اور خوں ریز کڑی جڑ گئی جب ایتھوپیا کے آفار اور صومالی ریجن کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع ’ڈان‘ میں شائع ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک علاقائی عہدیدار نے بتایا کہ ایتھوپیا میں گزشتہ سال جون میں قومی انتخابات سے قبل یہ پرتشدد واقعات ہوئے تھے جس میں بڑے پیمانے جانوں کا نقصان ہوا تھا۔

آفار خطے کے نائب پولیس کمشنر احمد حمید نے صومالی ریجن کی علاقائی فورسز پر حملے کا الزام عائدکرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپیں جمعہ کو شروع ہوئیں اور منگل تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہلاک افراد میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھیں۔

دوسری جانب صومالی ریجن کے ایک ترجمان علی بیدیل نے بتایا کہ جمعے کو 25 افراد ہلاک ہوئے تھے اور منگل کو بھی انہی فورسز کے حملے میں 'نامعلوم تعداد میں شہری' ہلاک ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں آفرا ریجن کے احمد کیلوٹ نے بتایا کہ صومالی اسپیشل پولیس اور ملیشیا نے ہاروکا کے نام سے منسوب علاقے پر چھاپہ مارا اور 'مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی'۔

انہوں نے بتایا کہ 30 سے زائد آفار کے شہری ہلاک اور کم از کم 50 مزید افراد زخمی ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی برادری نے یہاں بھی چند حملہ آوروں کو پکڑ کر ان کی پٹائی کرڈالی اور اب علاقے میں عارضی طور پر سکون ہے۔

دونوں فریقوں نے حملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی۔

اس سے قبل 2014 میں دونوں ریاستوں کے مابین سرحد کو وفاقی حکومت نے دوبارہ قائم کی تھی اور اس وقت ایتھوپین پیپلز انقلابی جمہوری محاذ (ای پی آر ڈی ایف) کی سربراہی میں اتحادی حکومت تھی۔ تنازع کے حل کے وقت تین چھوٹے قصبے صومالی سے آفار میں ضم کردیے گئے تھے جس کے بعد سے انہیں دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے، اس کے نتیجے میں دونوں مشرقی ریاستیں اپنی متنازع حدود پر جھڑپیں کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سرحد پر جھڑپوں کے دوران 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

آزاد ذرائع کے مطابق آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ 25 ہلاکتیں بھی 100 ہلاک افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.