ETV Bharat / international

مالی میں فوجی کارروائی، 20 شدت پسند ہلاک

مالی میں سلامتی دستوں نے ایک فوجی کیمپ پر ہوئے حملے کے بعد شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں تقریباً 20 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

representative image
representative image
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 7:57 PM IST

شدت پسندوں نے صبح سویرے موپتی کے وسطی علاقہ میں کیمپ پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ اس کے بعد فرانسیسی قیادت والے برخانے مشن کی فوج کی جانب سے مدد یافتہ مالی کے سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے مابین تقریباً ایک گھنٹے تک لڑائی ہوئی۔

فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ مالی کی فوج اور برخانے مشن کی مشترکہ کوششوں سے تقریباً 20 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اس دوران کئی موٹر سائکلز اور ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ کی گئی۔

تصادم میں 9 فوجیوں کی بھی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

امریکی پابندیوں کے خلاف ایران نے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا

ساہیل علاقہ میں شدت پسندوں کے خطرے کو روکنے کے لیے فرانس نے 2014 میں برخانے آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن میں فرانسیسی افواج کے علاوہ جی 5 ساہیل کے رکن ممالک مالی، نائجر، برکینا فاسو، چاڈ اور موریتانیہ کے فوجی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.