ETV Bharat / international

تنزانیہ: سابق صدر کی آخری رسومات کے دوران بھگدڑ، 45 افراد ہلاک - اردو نیوز

حکومت کے مطابق جان مگولفی کی موت کارڈیک وجوہات سے ہوئی ہے۔ تاہم اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی موت کورونا وائرس کے انفیکشن سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

magufuli
magufuli
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 9:31 AM IST

تنزانیہ کے سابق صدر جان مگولفی کی آخری رسومات کے دوران بھگدڑ میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع منگل کو دی۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔

بدعنوانی کے خلاف مہم اور ان کے قائدانہ طریقہ کار سے ایک طبقے میں وہ بہت پسند کئے جاتے تھے۔ تاہم حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ان کی پالیسیوں اور کورونا وائرس کے وبا سے متعلق ان کے موقف پر تنقید کی ہے۔

سابق صدر کے جسد خاکی کو دارالسلام کے ایک اسٹیڈیم میں رکھا گیا تھا۔

سٹی پولیس چیف لجارو ممبوسا نے بتایا کہ سابق صدر کے جسد خاکی کو دیکھنے کے لئے کچھ لوگ ایک دیوار پر چڑھ گئے جو زیادہ بوجھ ہونے کے باعث گر گئی، اس سے وہاں بھگدڑ ہو گئی جس میں لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔

حکومت کے مطابق جان مگولفی کی موت کارڈیک وجوہات سے ہوئی ہے۔ تاہم اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی موت کورونا وائرس کے انفیکشن سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح ہو کہ مگولفی نے کورونا وائرس پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں اور جڑی بوٹیوں سے علاج کرانے پر زور دیا تھا۔ تنزانیہ نے کورونا ویکسین بھی اب تک حاصل نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.