ETV Bharat / international

ملائشیا کے وزیراعظم ستمبر میں تحریک اعتماد پیش کریں گے - Malaysia’s prime minister

محی الدین یاسین نے حکمراں پیری کاٹن نیشنل (پی این) اتحاد کے ایک جزو یونائیٹڈ ملے نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) کے صدر احمد زاہد حمیدی کی طرف سے وزیراعظم سے حمایت واپس لینے کے اعلان کے بعد یہ اطلاع دی۔

Malaysia’s prime minister
Malaysia’s prime minister
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 6:00 PM IST

ملائشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے بدھ کو کہا کہ یہ طے کرنے کیلئے ستمبر میں اعتماد کا ووٹ پیش کریں گے کہ انہیں ملک کی پارلیمنٹ نے ایوان زیریں کے اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے یا نہیں۔

محی الدین یاسین نے ایک ٹیلی ویزن تقریر میں کہا کہ ان کے پاس اب بھی پارلیمنٹ کے بیشتر اراکین (اراکین پارلیمان) کی حمایت ہے اور انہوں نے ملک کے راجہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کو مطلع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے جانے کے بعد اعتماد کے ووٹ کی تجویز ایوان زیرین میں رکھی جائے گی۔ آئندہ پارلیمنٹ اجلاس سے 30 ستمبر تک مقرر ہے۔

محی الدین یاسین نے حکمراں پیری کاٹن نیشنل (پی این) اتحاد کے ایک جزو یونائیٹڈ ملے نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) کے صدر احمد زاہد حمیدی کی طرف سے وزیراعظم سے حمایت واپس لینے کے اعلان کے بعد یہ اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: ملائشیا کے سابق وزیر اعظم کا متنازع بیان

وہ بہت کم اکثریت کے ساتھ اقتدار پر قابض رہے ہیں اور یو ایم این او کے حمایت واپسی سے ان کی حکومت کی حکمرانی جاری رکھنے کے لئے اراکین پارلیمنٹ کی تعداد کم پڑ سکتی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.