ETV Bharat / international

لیبیا میں خانہ جنگی شباب پر - طربلس

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

لیبیا میں خانہ جنگی شباب پر
لیبیا میں خانہ جنگی شباب پر
author img

By

Published : Dec 19, 2019, 9:29 PM IST

افریقی اسلامی ملک لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لیے قومی وفاقی حکومت اور لیبین نیشنل آرمی کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق لیبین فوج نے قومی وفاقی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ آرمی نے جامع الاخضر کے علاقے پر اپنا قبضہ مضبوط کر لیا ہے۔ وہیں طرابلس کے اطراف میں متعدد مقامات پر فریقین کے درمیان شدید تصادم کی خبریں ہیں۔

فوج کا کہنا ہے قومی وفاق حکومت کی وفادار جنگجو فوجی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے، بعد ازاں فوج نے اسلحے اور گاڑیوں پر قبضہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خلیفہ حفتر کی قیادت میں نیشنل آرمی تیزی کے ساتھ طرابلس کے تمام محاذوں پرآگے بڑھ رہی ہے۔

لیبین فوج کے ایک سینیر عہدیدار بریگیڈیئر خالد المحجوب کا کہنا ہے کہ لیبیا میں قومی وفاق حکومت اور اس کی وفادار ملیشیائوں کے خلاف دارالحکومت طرابلس اور متعدد دیگر شہروں میں فیصلہ کن کارروائی جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طرابلس پر قبضۃ اور قومی وفاق ملیشیا کو کچلنے تک آپریشن جاری رہے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.