ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا سے ہلاک ہونے کی تعداد دس لاکھ کے قریب - انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ

عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سنیچر کو اس وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 990000 سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی سطح پر کورونا سے ہلاک ہونے کی تعداد دس لاکھ کے قریب

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 12:11 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 990738 مریضوں کی موت ہوچکی ہے وہیں اب تک 3.26 کروڑ مریض متاثر ہوچکے ہیں۔

عالمی سپر پاور تصور کیا جانے والا امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7065019 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 204249 لوگوں کی اس سے جان جاچکی ہے۔ 30000 سے زیادہ اموات والے ممالک میں برازیل اور بھارت کے علاوہ میکسکو، برطانیہ، اٹلی، پیرو، فرانس اور اسپین شامل ہیں۔

وہیں بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور 90 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 85 سے زائد یومیہ آرہی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے 88600 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 88 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ 92ہزار 533 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں 88600 شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1124 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 9 لاکھ 56 ہزار 402 معاملات فعال ہیں، جب کہ 49 لاکھ 41 ہزار 628 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 94 ہزار 503 ہوگئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، 23 ستمبر 2020 تک 71257836 افراد کی کورونا ٹیسٹ ہو چکی ہے۔ وہیں گذشتہ روز 987861 کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے۔

وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹرا میں 273883 ، کرناٹک میں 94671 ، آندھرا پردیش میں 70357 فعال معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.