زمبابوے کے نائب صدر کانسٹنٹینو چیونگا نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی فضائی خدمات جلد بحال کردی جائیں گی۔ اس کے لیے ہوائی اڈوں پر مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
عالمی وبا کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے پیش نظر حکومت نے احتیاط کے طور پر گذشتہ مارچ سے ہوائی اڈوں کا آپریشن روک دیا تھا۔ تاہم چیونگا نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوائی سروس شروع کئے جانے مطلب یہ نہ سمجھا جائے کہ کووڈ 19 کا اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: 'امریکہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے'
مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کابینہ نے حال ہی میں گھریلو سروس کو 25 ستمبر سے اور بین الاقوامی فضائی سروس کویکم اکتوبر سے شروع کرنے پر غور کیا ہے۔