ETV Bharat / international

نائیجیریا میں نئی اجتماعی اغوا کاری، اسکول کے سینکڑوں طلبا لاپتہ

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 5:39 PM IST

ایک رپورٹ کے مطابق، مغربی افریقی ملک نائجیریا میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک اسکول ہاسٹل پر چھاپہ ماری کی گئی جس کے بعد سیکڑوں طلبا لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

hundreds missing after gunmen raid nigeria school: reports
مسلح افراد نے نائیجیریا کے اسکول پر چھاپہ مارا، سیکڑوں طلبا لاپتہ: رپورٹ

شمالی مغربی نائجیریا کی ریاست زمفارہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اسکول ہاسٹل پر چھاپہ مار کر کئی سو اسکولی لڑکیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ مسلح افراد کے حملے بعد سے کئی سو بچیاں لا پتہ بتائی جا رہی ہیں۔

اساتذہ اور سرپرستوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر شورش زدہ علاقے میں یہ دوسری بار بڑے پیمانے پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

زمفارہ ریاست کے انفارمیشن کمشنر سلیمان تناؤ آنکا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا ہے کہ کتنے بچوں کا اغوا کیا گیا ہے۔

سلیمان نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد اسکولی طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔

سلیمان نے بتایا کہ 'مجھے جانکاری ملی ہے کہ وہ گاڑیاں لے کر آئے تھے اور طالبات کو اس میں بھر کر لے گئے اور کچھ پیدل بھی چل کر گئے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں تلاشی لے رہی تھیں۔

اس سے قبل گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جنگیبی کی ایک استاذ جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 'چھاپے کے بعد 300 سے زیادہ لڑکیاں غائب تھیں'۔

ایک سرپرست نے بتایا کہ اغوا کی گئیں لڑکیوں میں ان کی دو بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

ناصرو عبداللہ نے ٹیلیفون کے ذریعہ ڈی پی اے کو بتایا کہ 'اسکول کے حکام نے ہمیں بتایا کہ تقریبا 300 لڑکیوں میں سے 10 اور 13 برس کی میری دو بیٹیاں بھی لاپتہ ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکہ کا فضائی حملہ

ریاست کے پولیس ترجمان نے فوری طور پر کالز اور پیغامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے 27 طلبا سمیت 42 افراد کو ایک اسکول پر حملہ کرکے مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا اور وہ اب بھی لاپتہ ہیں۔

گورنر نے کہا تھا کہ کالج کے طلبا کو بچانے کے لیے ابھی بھی کوششیں جاری ہیں، جنھیں اسکول پر حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے اغوا کرلیا تھا۔

وہیں، نائیجیریا میں گذشتہ ہفتے کچھ مسلح افراد نے نائجر ریاست کے کنڈو گاؤں میں ایک سرکاری بس پر حملہ کر کے 20 خواتین اور نو بچوں سمیت 53 مسافروں کو اغوا کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں نائیجیریا کے شمالی صوبے کاتسینا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اسکول میں داخل ہوکر تقریباً 400 سے زائد بچوں کا اغواء کرلیا تھا۔

سنہ 2014 میں بوکو حرام نے تقریبا تین سو طالبات کا اغوا کیا تھا۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام شدت پسند تنظیم کی جانب سے اس طرح کے واقعات انجام دیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.