نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کاتسینا میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 10 لوگوں کی موت اور 11 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی ۔
کاتسینا کے پولیس ترجمان گیمبو ایشاہ نے بتایا کہ بندوق برداروں نے منگل کے روز باتساری مقامی سرکاری علاقہ میں یاسور کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی اب تک کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ انتقام لینے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ ان سے وابستہ افراد پر پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا، جس میں انہیں بہت نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
اس حملے میں دس افراد کی ہلاکت اور 11 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
(یو این آئی)