مشرقی افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت مغادیشو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سینئر افسر سمیت چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
دالسان ایف ایم اسٹیشن نے یہ اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: تیونسیا کے صدر کی پرتشدد مظاہرے ختم کرنے کی اپیل
ریڈیو اسٹیشن کے مطابق، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سیکیورٹی اور سیاسی امور کے ڈپٹی کمشنر عبدالرشید دباد بھی شامل ہیں۔ مقامی ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق، دھماکے میں چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، بنیاد پرست اسلامی گروپ الشباب نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔