ETV Bharat / international

نائجیریا میں دھماکہ، پانچ بچے ہلاک

نائجیریا کے شمال مشرقی صوبے کتسینا کے ایک گاؤں میں ہوئے دھماکے کے بعد پولیس جانچ کر رہی ہے۔

nigeria
nigeria
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 1:34 PM IST

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی صوبے کتسینا کے ایک گاؤں میں سنیچر کو ہوئے دھماکے میں پانچ بچوں کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان گمبو عیسیٰ نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ بیان کے مطابق یہ دھماکہ کتسینا میں مالومفاشی کے مقامی سرکاری علاقے کے یاممتا گاؤں کے ایک کھیت میں ہوا۔

عیسیٰ کے مطابق حادثے کے وقت بچے کھیت میں جانوروں کے لئے گھاس لینے گئے تھے۔ حادثے میں زخمی ہوئے چھ بچے ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے۔ اس حادثے کے پیچھے مشتبہ طور پر بم دھماکہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ پولیس نے حادثے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے جانچ شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.