مقامی ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ پر مشتبہ ملیشیا کے افراد نے حملہ Militia Attack on Camp of Displaced People in Congoکیا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔Dozens Killed in Congo
خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک مقامی این جی او کے سربراہ اور ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگو میں بے گھر افراد کے کیمپ پر ملیشیا کے حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ ملیشیا کے اہلکاروں نے اٹوری صوبے کے دجوگو علاقے میں ایک کیمپ پر حملہ کیا، جس میں شہریوں کو دھار دار اسلحہ سے ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک
ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن کوآپریٹو فار دی ڈویلپمنٹ آف کانگو کے مسلح گروپ کے جنگجو کو اس حملے کے پیچھے ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔