افریقی ملک موزامبیق میں کافی کی کاشت پڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ کافی کی پیداوار کے سلسلے میں یہ ملک نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔
گورانگوسا کے پہاڑی علاقوں میں سب سے زیادہ کافی کی کاشت کی جاتی ہے۔
نیسلے گروپ کی آپریٹنگ اکائی 'نیسپریسو' نے گورانگوسا علاقے میں کافی کی کاشت کو فروغ دینے کی سمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
نیسپریسو کے پروجیکٹ کے ذریعہ مقامی افراد کی زندگی کو نہ صرف بہتر بنایا گیا ہے بلکہ کافی کی کاشت کو بھی نئی سمت دی گئی ہے۔
کافی کی کاشت کرنے کی والی خاتون کیرادا باریکنہا کا کہنا ہے کہ کافی کی کاشت بہت پسندیدہ عمل ہے۔ کیوں کہ اس کے ذریعہ انہیں نقد پیسے مل جاتے ہیں۔ ان پیسوں کے ذریعہ ہی وہ اپنے گھر کے تمام اخراجات کو پورا کرتی ہیں۔
کیردا باریکنہا 4 برسوں سے گورانگوسا کے پہاڑی علاقوں میں کافی کی کاشت کر رہی ہیں۔
باریکنہا ان موزابیسین کاشتکاروں میں سے ایک ہیں جو نہ صرف کافی کی کاشت کرتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ہی پہاڑوں پر بارشوں کی امکانات کو بھی بہتر کر رہی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ڈرامائی انداز میں کافی کی پیداور میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہر جنگلات میتھیو جارڈن کا کہنا ہے کہ وہ جو گورونگوسا پہاڑی پر اگاتے ہیں وہ عربی کافی ہے۔ یہ ایک اعلی درجے کی پیداوار ہے۔ در حقیقیت یہاں عمدہ قسم کی کافی کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں کے ماحولیات کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
غور طلب ہے کہ گورانگوسا پہاڑ کی اونچائی 6 ہزار 112 فٹ ہے۔ ماہرین جنگلات کا کہنا ہے کہ کافی کی پیداوار کے باعث جنگلات کو اجڑنے سے بچایا جا سکتا ہے۔
افریقی ممالک کینیا اور ایتھوپیا کی طرح موزامبیق کو کافی کی پیداوار کے سلسلے میں کوئی نمایاں مقام حاصل نہیں ہے، تاہم گورانگوسا کی پہاڑیوں کے عمدہ ماحولیات کی وجہ سے یہاں کافی کی کاشت کو ممکن کیا جا سکا ہے۔
اسی مناسب ماحول کے پیش نظر موزامبیق بھی کافی کی کاشتکاری کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کافی جینٹ کے طور پر معروف 'نیسپریسو' نے گورانگوسا میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔