ETV Bharat / international

دنیا بھر میں بوئنگ 737 میکس پر عارضی پابندی - ایف اے اے

حال ہی میں بوئنگ 737 میکس 8 ساخت کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں سینکڑوں مسافر ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی حادثات ہوئے ہیں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 14, 2019, 11:35 PM IST

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عارضی طور پر اپنے جدید ترین بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کر رہی ہے۔

بوئنگ کمپنی کے اس نتیجے پر پہنچنے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

بوئنگ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے اپنے 737 میکس کی سیفٹی پر پورا یقین ہے۔

تاہم امریکی ہوابازی کے نگراں ادارے ایف اے اے، امریکی ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ اور ہوابازی کے حکام اور دنیا بھر میں پھیلے اپنے صارفین سے صلاح و مشورے کے بعد بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے جدید اور نئے طیارے بوئنگ 737 میکسکے دوسرے حادثے کے بعد ایک عالمی ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز میں دس فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی، جو آگے آنے والی مشکلات کی نشاندہی لگتی ہے۔

تقریباً 13 ممالک نے بوئنگ 737 میکس 8 کی پرواز پر اپنے فضائی حدود میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ان ممالک میں جرمنی، آسٹریلیا، ملائیشیا، عمان، ایتھوپیا، سنگاپور، فرانس، چین، آئرلینڈ، انڈونیشیا، مراقش، برطانیہ اور منگولیا شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.