ETV Bharat / international

لیبیا: 60 تارکین وطن کی لاشیں برآمد - غیر قانونی تارکین وطن

لیبیا کے ریڈ کریسنٹ نے جمعہ کو مغربی کنارے پر غیر قانونی تارکین وطن کی 60 لاشیں برآمد کی ہیں۔

Libya Migrant Bodies
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 2:59 PM IST

لیبیا ریڈ کریسنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ ہمیں خواتین اور بچوں سمیت 60 تارکین وطن کی لاشوں کو برآمد کیا ہے۔ الخمس کے ساحل پر ان تارکین وطن کو لے جا رہی کشتی جمعرات کو غرق ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی 250 تارکین وطن کو لے جا رہی تھی،افسر مذکور کے مطابق شہر کے ساحل پر کئی لاشیں اب بھی پڑی ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ہائی کمیشن نے جمعرات کو کہا تھا کہ کم از کم 100 غیر قانونی تارکین وطن لیبیا کے مغربی کنارے سے لاپتہ ہیں جبکہ 140 کو بچا لیا گیا ہے۔

شمالی افریقی ملک میں عدم تحفظ اور افراتفری کی وجہ سے لیبیا سے کشتیوں کے سمندر کو پار کرکے یوروپ جانے کے دوران اکثر غیر قانونی تارکین وطن مارے جاتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.