ETV Bharat / international

یوگنڈا میں کشتی غرقاب، 30 سے ​​زائد ہلاک

کانگو سے یوگنڈا جارہی ایک کشتی البرٹ جھیل میں ڈوب گئی جس میں 30 سے ​​زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

boat sank in uganda, more than 30 people found dead
یوگنڈا میں کشتی غرقاب، 30 سے ​​زائد ہلاک
author img

By

Published : Dec 25, 2020, 6:13 PM IST

مشرقی افریقی ملک یوگنڈا اور کانگو کے درمیان البرٹ جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 30 سے ​​زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس حادثے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے سول سوسائٹی گروپ نے بتایا کہ یہ کشتی کانگو سے یوگنڈا جارہی تھی، اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

boat sank in uganda, more than 30 people found dead
یوگنڈا میں کشتی غرقاب، 30 سے ​​زائد ہلاک

مشرقی کانگو میں اتوری صوبے کے وانگوگو چیف ڈم کے صدر وٹل ادوبنگا نے کہا ہے کہ زیادہ تر متاثرین کورونا وائرس سے ہونے والی پابندیوں سے بچنے کے لیے غیر قانونی طور پر کانگو سے یوگنڈا واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیونیسیا میں کشتی ڈوبنے سے 20 مہاجر ہلاک، متعدد لاپتہ

انہوں نے بتایا کہ یہ کشتی کولوکوٹو قصبے کے قریب ڈوب گئی۔ ادوبنگا نے بتایا کہ یہ حادثہ تیز ہواؤں کی وجہ سے پیش آیا۔ اب تک ہمیں 33 افراد کے ہلاک ہونے اور سات افراد کے بچ جانے کے بارے میں ابتدائی معلومات موصول ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.