تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ایک ہفتہ قبل اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، جس پر 53 افراد سوار تھے، جوکہ اٹلی جانا چاہتے تھے۔ 20 افراد کی لاشیں صفاقس کے ساحل کے قریب ملیں، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے افریقی ممالک سے غیر قانون طور پر ہزاروں تارکین وطن بہترمستقبل کے لئے جان جوکھم میں ڈال ہزاروں میل سمندرمیں سفر کرتے ہیں۔ جس کشتی میں یہ لوگ سفر کرتے ہیں اس میں ضرورت سے زیادہ لوگ سوار رہتے ہیں۔ایسی کشتیاں حادثہ کا شکار ہوجاتی ہیں