ETV Bharat / international

کانگو: مسلح گروہ کا کیمپ پر حملہ، 50 افراد ہلاک - مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل

افریقی ملک کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے دوران مسلح افراد کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دیگر افراد گمشدہ ہیں۔

مسلح گروہ کا کیمپ پر حملہ
مسلح گروہ کا کیمپ پر حملہ
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 2:05 PM IST

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا، سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ میں اب بھی لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ خوف کی وجہ سے متعدد افراد زخمی حالت میں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مسلح گروہ کا کیمپ پر حملہ
مسلح گروہ کا کیمپ پر حملہ

حکام کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کردیا جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اے ڈی ایف ملیشیا گروپ سے ہے جس کا تعلق داعش گروپ سے ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

واضح رہے کہ کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے باعث معاشی صورت حال کافی خراب ہے اور معدنیات سے مالامال علاقوں میں قبضے کرنے کے لئے حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہیں۔ یہاں اکثر مسلح افواج اور ملیشیا گروپ میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، جس میں درجنوں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں جاتی رہتی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.