الجیريا میں ہفتہ کو کورونا کے 129 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3256 ہو گئی ہے ۔
اس دوران کورونا وائرس سے چار نئی ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 419 ہوگئی ہے۔
ڈٹیکشن اینڈ فالو اپ کمیشن کے سربراہ جمل فوریر نے یہ اطلاع دی۔
وہیں دوسری جانب 71 افرا د کی حالت بہتر ہوئی ہے جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1479 ہو چکی ہے۔
واضح ر ہے کہ الجیريا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 25 فروری کو سامنے آیا اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے الجیريا انتظامیہ نے 29 اپریل تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے۔
کووڈ-19 کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے، دنیا میں کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے۔
امریکہ میں کووڈ-19 کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ملک میں مرنے والوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
براعظم افریقہ کورونا وائرس سے اتنا متاثر نہی ہوا ہے، لیکن یوروپ کو کورونا وائرس نے بری طرح متاثر کیا ہے۔
ابھی تک کی روپرٹس کے مطابق کووڈ-19 سب سے زیادہ ان ملکوں میں پھیلا ہوا ہے، جو ترقی یافتہ ممالک ہیں.