افریکوم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا حکومت کے ساتھ مل کر امریکی افریقہ کمانڈ نے لیبیا میں 26 ستمبر کو فضائی حملہ کر کے آئی ایس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔
اس حملے میں 17 دہشت گردوں کی موت ہو گئی اور کسی بھی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
افریکوم کے ڈائریکٹر ہیدی برگ نے کہا کہ اس مہم کے تحت امریکی افریقہ کمانڈ نے لیبیا میں دہشت گردی پھیلانے والے آئی ایس کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ خطے میں اس طرح کی مزید کارروائی کی جاتی رہیں گی اور لیبیا کو محفوظ رکھا جائے گا۔