شمالی افریقی ملک الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے اور جلد از جلد پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
جزائری ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر عبدالمجید تبون نے کہا کہ 'میں نے قومی ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم جلد ہی انتخابات کا آغاز کریں گے'۔
صدر نے کہا کہ انتخابات کے ذریعہ نوجوان طبقہ کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے کا موقع حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نائجیریا میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک، 10 زخمی
مسٹر عبدالمجید تبون نے آئندہ چند دنوں میں حکومتی رد و بدل کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد وزراء کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں گذشتہ پارلیمانی انتخابات مئی سنہ 2017 میں ہوئے تھے اور نئے الیکشن کا شیڈیول سنہ 2022 کا ہے۔
یو این آئی