ETV Bharat / international

افریقی یونین نے فوجی بغاوت پر سوڈان کو معطل کر دیا

افریقی یونین کے سیاسی امور کے امن و سلامتی نے تنظیم کی تمام سرگرمیوں میں سوڈان کی شرکت کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ شہری قیادت والی عبوری حکومت بحال نہیں ہو جاتی۔

african union suspends sudans participation in organizations activities
افریقی یونین نے فوجی بغاوت پر سوڈان کو معطل کر دیا
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 8:50 PM IST

سوڈان میں فوجی بغاوت کے ذریعے سویلین قیادت والی عبوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد افریقی یونین (AU) نے کہا ہے کہ اس نے سوڈان کو اپنی تمام سرگرمیوں سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افریقی یونین (AU) نے سوڈان کی اس وقت تک سرگرمیوں میں شرکت کی معطلی کو برقرار رکھے گا جب تک ملک کی شہری عبوری حکومت بحال نہیں ہو جاتی۔

افریقی یونین کے سیاسی امور کے امن و سلامتی نے بدھ کے روز معطلی کی خبر کو ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ ایک متوقع اقدام ہے جو عام طور پر فوجی بغاوتوں کے تناظر میں اٹھایا جاتا ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ AUPSC نے سویلین کی قیادت میں عبوری اتھارٹی کی مؤثر بحالی تک AU کی تمام سرگرمیوں میں جمہوریہ سوڈان کی شرکت کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن زیر حراست وزراء اور سویلین حکام کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج نے پیر کے روز وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک اور کئی دیگر کابینہ کے وزراء کو حراست میں لے لیا تھا، جس سے سینکڑوں افراد خرطوم کی سڑکوں پر نکل کر فوجی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔

اس کے بعد سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ اور جنرل عبدالفتاح البرہان نے پھر ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کونسل اور حکومت کو تحلیل کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.