ETV Bharat / international

نائیجیریا میں اغوا شدہ 53 مسافروں کو رہا کرایا گیا - سنہ 2014 میں بوکو حرام تقریبا تین سو طالبات کا اغوا کیا تھا

نائیجیریا میں رہا کرائے گئے 53 مسافروں میں 20 خواتین، 24 مرد اور نو بچے شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ کے سپرد کرنے سے پہلے سبھی لوگوں کا میڈیکل چیک اپ اور معائنہ کیا جائے گا۔

53 abducted passengers released in nigeria
نائیجیریا میں اغوا شدہ 53 مسافروں کو رہا کرایا گیا
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 7:41 PM IST

مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں گذشتہ ہفتے کچھ مسلح افراد نے نائجر ریاست کے کنڈو گاؤں میں ایک سرکاری بس پر حملہ کر کے 20 خواتین اور نو بچوں سمیت 53 مسافروں کو اغوا کرلیا تھا۔

نائیجیریا کے وسطی شمال نائجر اسٹیٹ کے گورنر ابوبکر ثانی بیلو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت 14 فروری کو کنڈو گاؤں میں مسلح افراد کے ذریعے اغوا شدہ تمام 53 مسافروں کی رہائی کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ریاست کے دارالحکومت مینا میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بس مسافروں کو مسلسل بات چیت، مشاورت اور سخت محنت کے بعد رہا کرایا گیا ہے۔

53 abducted passengers released in nigeria
نائیجیریا میں اغوا شدہ 53 مسافروں کو رہا کرایا گیا

انہوں نے مزید بتایا کہ مسافروں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کرنے سے پہلے ان سب کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔

گورنر نے مزید کہا کہ کالج کے طلبا کو بچانے کے لیے ابھی بھی کوششیں جاری ہیں، جنھیں بدھ کے روز اسکول پر حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے اغوا کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بدھ کے روز 27 طلبا سمیت 42 افراد کو ایک اسکول پر حملہ کرکے مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا اور وہ اب بھی لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، سات ہلاک

گورنر کی ترجمان میری نول برجے نے کہا کہ 'گورنمنٹ سائنس کالج کاگارا کے طلبا اب بھی ان اغوا کاروں کے ہاتھ میں ہیں لیکن ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے سب کچھ کیا جا رہا ہے'۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام شدت پسند تنظیم کی جانب سے اس طرح کے واقعات اس سے پہلے بھی انجام دیے گئے ہیں۔

گذشتہ برس دسمبر میں نائیجیریا کے شمالی صوبے کاتسینا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اسکول میں داخل ہوکر تقریباً 400 سے زائد بچوں کا اغواء کرلیا تھا۔

سنہ 2014 میں بوکو حرام تقریبا تین سو طالبات کا اغوا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.