صومالیہ کے جنوبی شہر کسمیو میں ایک ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 افراد کینیا، 3 تنزانیہ 2 امریکہ 1 کنیڈا 1 برطانیہ سے تھے۔ اس کے علاوہ 56 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
شہر کے 'اساسی ہوٹل' کے مین گیٹ پر خود کش کار بم دھماکے ساتھ ہی شدت پسند تنظیم 'الشباب' کے 4 عسکریت پسندوں نے ہوٹل پر حملہ شروع کر دیا۔
اس حملے میں کنیڈا کی صحافی ہدان نالائح اور ان کے شوہر بھی ہلاک ہو گئے۔ ہدان کی پیدائش صومالیہ میں ہوئی تھی لیکن انہوں نے بیشتر وقت کنیڈا میں گذارا۔ ہدان پہلی صومالیائی خاتون صحافی تھیں۔
مقامی پولیس افسر کے مطابق چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔