برکینا فاسو میں انسداد دہشت گردی مہم کے تحت تقریباََ 20 شدت پسند مارے گئے اور 4 شدت پسندوں کے کیمپ تباہ ہو گئے۔
برکینا فاسو کی سرکاری نیوز ایجنسی اے آئی بی نے پیر کے روز یہ اطلا ع دی۔ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پانچ مئی سے چلائے جارہے انسداد دہشت گردی آپریشن میں تقریباََ 20 شدت پسند مارے گئے ہیں اور ان کے چار کیمپ تباہ ہوگئے ہیں۔
فوج نے بتایا کہ ان کے خلاف ملک کے شمالی اور ساحلی خطے میں 'ہاؤنے' جس کا مطلب مقامی زبان میں 'وقار' ہے کے نام سے آپریش چلایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 'تقریباً 20 شدت پسند مارے گئے، چار کیمپ تباہ اور مختلف آلات ضبط کئے گئے ہیں۔'
(یو این آئی)