ETV Bharat / international

تیونیشیا کے ساحل پر مہاجروں کی کشتی پلٹی، 17 ہلاک - لیبیا کے زُوَرا سے روانہ ہوئی

قبل ازیں دیگر 150 مہاجروں کو مبینہ طور پر روکا گیا اور اسی دن کوسٹ گارڈ نے انھیں لیبیا واپس بھیج دیا۔

17 died
17 ہلاک
author img

By

Published : May 14, 2021, 6:55 PM IST

تیونیشیا کے ساحل پر لیبیا سے غیر قانونی مہاجروں کو لے جانے والی ایک کشتی کے پلٹ جانے سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی۔

انٹرنیشنل آرگنائیزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی لیبیا برانچ نے جمعرات کی دیر رات اس حادثے کی اطلاع دی۔

آئی او ایم کے ترجمان صفا مسیہلی نے ٹویٹ کیا کہ 'ریسکیو افسران کی جانب سے بچائے گئے دو افراد کے مطابق آج تیونیشیائی ساحل پر کم از کم 17 مہاجروں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ مبینہ طور پر کشتی دو دن پہلے لیبیا کے زُوَرا سے روانہ ہوئی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے 'اپنی الجھن' کی وضاحت کی

قبل ازیں دیگر 150 مہاجروں کو مبینہ طور پر روکا گیا اور اسی دن کوسٹ گارڈ نے انھیں لیبیا واپس بھیج دیا۔ ایسے واقعات کم کرنے کے لیے تنظیم نے اس خطے کے ملکوں سے وسطی بحیرہ روم میں ریسکیو جہازوں کو پھر سے تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.