ETV Bharat / international

صومالیہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 16 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ساحل پر واقع ایک ہوٹل میں شدت پسند تنظیم الشباب اور سکیورٹی فورس کے درمیاں پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی ایک شدید جھڑپ میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 10:55 PM IST

16 killed in Somalia hotel attack
صومالیہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 16 افراد ہلاک

حکومت کے ترجمان اسماعیل مختار عمر نے بتایا کہ الشباب کے پانچوں حملہ آور عسکریت پسندوں سکیورٹی فورس کی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ جنگجوؤں نے لیڈو ساحل پر واقع ایلیٹ ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔

اس حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ اسماعیل مختار عمر نے ایک بیان میں کہا کہ "ہلاک شدگان میں سے پانچ دہشت گرد ہیں اور ایک پولس اہلکارکی دفاعی کارروائی کے دوران موت ہوگئی"۔ دہشت گردوں کے حملے میں وزارت اطلاعات اور دفاع کے دو اعلی عہدیداروں کی بھی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور اس بات کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے کہ الشباب کے جنگجو ایلیٹ ہوٹل میں کیسے داخل ہوئے، جو حال ہی میں سرکاری اہلکاروں کی سہولیات کے لئے بنایا گیا تھا۔ حملے کے فورا بعد ہی سکیورٹی فورس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جوابی کارروائی شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.