ETV Bharat / international

الجیریا میں کورونا کے مزید 129 نئے کیسز - کورونا وائرس کا پہلا کیس 25 فروری کو

الجیریا میں کورونا وائرس کے 129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو 20 جون کے بعد ایک ہی دن میں سب سے کم تعداد ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے دی ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 1:34 PM IST

وزارت صحت نے بتایا کہ نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 52399 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1733 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا 91 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 36763 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ الجیریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 25 فروری کو سامنے آیا تھا اور گذشتہ 7 جون سے اقتصادی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.