ETV Bharat / headlines

'آرٹیکل 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، بارود کو ہاتھ لگانے کے برابر' - آرٹیکل 35 اے

ریاست جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا 20 واں یوم تاسیس منایا گیا جس میں ہزاروں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ خواتین کارکنان نے بھی شرکت کی۔

محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 5:16 PM IST

پی ڈی پی کا قیام 28 جولائی 1999ء کو عمل میں آیا تھا۔

ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید نے اپنے معتمدین کے ساتھ پارٹی قائم کی تھی اور ریاست جموں و کشمیر میں ایک نئی علاقائی پارٹی وجود میں آئی تھی اور یہ پارٹی دو بار حکومت کا حصہ بھی رہی جبکہ اس پارٹی سے دو بار وزیراعلیٰ بھی رہ چکا ہے۔

محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد مفتی محمد سعید کا اس پارٹی کو بنانے کا مقصد صرف یہی تھا کہ ریاست کے لوگوں کو اس دلدل سے نکالا جائے اور ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے جس میں انہیں کافی حد تک کامیابی بھی ملی۔

بی جے پی کے ساتھ سرکار بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر اُن کے والد کو کرسی کی بھوک ہوتی تو وہ کانگریس کے ساتھ حکومت بناتے مگر انہوں نے دیکھا کہ بی جے پی کو اس وقت پورے بھارت نے ایک واضح اکثریت سے کامیاب بنایا تھا اور نریندر مودی کی حکومت اس مسئلے کو حل کرے گی اور نئے دور کا آغاز ہوگا مگر بدقسمتی سے ان کا انتقال ہوگیا، بات وہیں کی وہیں رہ گئی۔

محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آرٹیکل 35A کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا بارود کو ہاتھ لگانے کے برابر ہوگا اور اگر کوئی آرٹیکل 35A کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرے گا تو وہ ہاتھ ہی نہیں وہ جسم بھی جل کر راکھ ہوجائے گا۔

Intro:Body:

article 1

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.