1360 -انگریزوں اور فرانسیسیوں نے برطیگنی معاہدہ پر دستخط کئے۔
1541- ہرناندو ڈے سوٹو نے دریائے مسیسیپی کو دریافت کیا۔
1777- بنگال کے نواب میر قاسم کی وفات ہوئی ۔
1847- رابرٹ ڈبلیو تھامپسن نے ربڑ کے ٹائروں کا پیٹنٹ کرایا ۔
1871- برطانیہ اور امریکہ کے مابین معاہدے کے بعد البامہ تنازعہ ختم ہوا۔
1886- کولڈ ڈرنک کوکا کولا کی مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوا۔
1895 - مشہور مجاہد آزادی گوپ بندھو چودھری کی پیدائش ہوئی۔
1921 - سویڈن نے پھانسی کی سزا کو ختم کیا ۔
1929 - مشہور ٹھمری گلوکارہ گرجا دیوی کی پیدائش ہوئی۔
1933- مہاتما گاندھی نے برطانوی حکومت کے خلاف 21 دن کا ’ اپواس‘ رکھا۔
1954-ریاست مغربی بنگال میں چندر نگر کو شامل کیا گیا ۔
1962 - کلکتہ میں رویندر بھارتی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1980- عالمی ادارہ صحت نے چیچک کے خاتمے کا اعلان کیا۔
1999 - نیٹو نے بلغراد میں واقع چینی سفارت خانے پر حملہ کیا۔
2000 - بھارتی نژاد لارڈ سوراج پال برطانیہ کی چوتھی بڑی یونیورسٹی ’برٹش یونیورسٹی‘ کے چانسلر بنے۔
2004 ء - سری لنکا کے مرلی دھرن نے 521 وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈبنایا ۔
2010 - چھتیس گڑھ میں نکسلی حملے میں سی آر پی ایف کے آٹھ جوان شہید ہوئے۔