ETV Bharat / headlines

رائے پور: ایلوپیتھی علاج کے بارے میں گمراہ کن بیان، رام دیو کے خلاف مقدمہ درج

چھتیس گڑھ کی رائے پور پولیس نے بابا رام دیو کے خلاف کوویڈ۔19 کے علاج کے لیے دی جارہی دوائیوں کے بارے میں غلط پروپگنڈہ پھیلانے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

رائے پور: ایلوپیتھی علاج کے بارے میں گمراہ کن بیان، رام دیو کے خلاف مقدمہ درج
رائے پور: ایلوپیتھی علاج کے بارے میں گمراہ کن بیان، رام دیو کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 8:00 PM IST

رائے پور پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اجے یادو نے بتایا کہ رام کرشنا یادو عرف بابا رام دیو کے خلاف انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی چھتیس گڑھ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ رام دیو کے خلاف دفعہ 188 (سرکاری ملازمین کی جانب سے نافذ احکامات کی نافرمانی)، 269 (وبا کے دوران لاپرواہی)، 504 (جان بوجھ کر توہین کرنا) کے علاوہ دیگر آئی پی سی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ہاسپٹل بورڈ آئی ایم اے کے چیرمین ڈاکٹر راکیش گپتا، آئی ایم اے رائے پور صدر اور وکاس اگروال کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں نے شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے بابا رام دیو مبینہ طور پر طبی برادری، بھارتی حکومت، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور دیگر فرنٹ لائن تنظیموں کے خلاف گمراہ کن پروپگنڈہ اور دھمکی آمیز بیانات کی تشہیر کر رہے ہیں۔

شکات میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سوشیل میڈیا پر رامدیو کے متعدد ویڈیو موجود ہیں جن میں ان کی جانب سے مبینہ طور پر گمراہ کن تبصرے کئے گئے۔ ایک ایسے وقت جب ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل عملہ، حکومت اور انتظامیہ کورونا کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں، ایسے میں رام دیو لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اور منظور شدہ علاج کے طریقوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

رام دیو نے سوشیل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیوں میں ایلوپیتھی علاج کو نقصاندہ بتارہے ہیں۔ انھوں نے کورونا کے علاج میں استعمال کی جا رہی دواؤں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ-19 کے علاج کے لیے ایلوپیتھی دوائیں لینے سے لاکھوں لوگ مارے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.