ETV Bharat / headlines

کانگریس دلتوں پر ہو رہے حملوں کو روک دے گی: راہل

کانگریس سے سابق صدر و سینیئر رہنما راہل گاندھی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ’’ میں اپنے دلت بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ کانگریس پارٹی دلتوں پر ہو رہے حملوں کو روک دے گی۔

Lakhs of Dalits, poor and marginalised people face violence under the current regime
دلتوں پر حملے روکے گی کانگریس: راہل
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 10:47 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے بدھ کے روز کہاکہ ان کی پارٹی دلتوں پر حملے روک دے گی۔

راہل گاندھی نے والمیکی جینتی کے موقع پر پارٹی ہیڈ کوارٹر سے والمیکی’شوبھا یاترا‘ کو روانہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس محبت اور بھائی چارے کی بات کرتی ہے۔

انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ’’ میں اپنے دلت بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ کانگریس پارٹی دلتوں پر ہو رہے حملوں کو روکے گی۔ وہ ملک توڑتے ہیں اور ہم ملک جوڑتے ہیں۔ وہ نفرت پھیلاتے ہیں اور ہم محبت اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں'۔

دریں اثنا کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج لکھنؤ سے آگرہ جانا چاہتی تھیں، جہاں پولیس حراست میں ایک دلت نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ اتر پردیش پولیس نے پہلے انہیں حراست میں لیا، لیکن بعد میں آگرہ جانے کی اجازت دے دی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.