ممبئی: سیف علی خان اپنی بیوی کرینہ کپور خان کے ہمراہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی والدہ کی سالگرہ کی پارٹی کے بعد واپس اپنے گھر آئے جہاں انہیں رات گئے فوٹوگرافرز نے گھیر لیا۔اس دوران جب فوٹو گرافرز نے انہیں فوٹو کھینچنے کے لیے آواز دی تو انہوں کہا کہ ایسا کریں آپ ہمارے بیڈ روم میں آجائیں۔ اداکار سیف علی خان اداکار اپنے کمنٹ پر وضاحت دی انہوں نے کہا کہ ان کی بلڈنگ کے سیکیورٹی گارڈ کو برطرف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کی غلطی نہیں تھی۔ سیف نے ذکر کیا کہ وہ سکیورٹی گارڈ کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے، لیکن کہا کہ نجی املاک کے اندر داخل ہونا ان کی جانب سے مکمل طور پر نامناسب تھا۔ اداکار نے ایک بیان میں کہا کہ بلڈنگ کے سیکیورٹی گارڈ کو برطرف نہیں کیا جا رہا ہے، یہ ان کی غلطی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی پیپرازی کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے کیونکہ ہم اس طرح کام نہیں کرنا چاہتے۔ اس سے قبل، سیف پیپرازی کے رویے سے ناراض ہو گئے تھے کیونکہ انہوں نے ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ سیف علی نے کہا تھا کہ آپ ایک کام کرو اور ہمارے بیڈ روم میں آجائیں۔ تب سے ان کا یہ ری ایکشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکار نے اپنے کمنٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ گیٹ سے نجی گھر کے اندر داخل ہوا، سیکیورٹی گارڈز کے سامنے سے گزرے اور ہم پر 20 کیمرے لگا دیئے یہ غلط رویہ ہے اور سبھی کو اپنی حد میں رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم پیپرازی کے ساتھ ہر وقت تعاؤن کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں لیکن گھر اور گیٹ کے باہر۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے بیڈ روم کے بارے میں تبصرہ کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک لائن کراس کرچکے تھے۔ پیپرازی بچوں کو شوٹ کر رہے ہیں جب وہ کلاس میں ہیں، یہ سب ضروری نہیں، پیپرازی اسکول کے اندر نہیں آسکتے، لائن کھینچی گئی ہیں۔ یہ سب ہم کہہ رہے ہیں اور باقی شور اور بک بک اس لیے ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ سچ کیا ہے اور ہر کوئی کچھ بیچنا چاہتا ہے، لیکن یہ سچ ہے مجھے صرف اتنا کہنا ہے، شکریہ۔
یہ بھی پڑھیں : Kareena Kapoor Plays Badminton: پٹودی حویلی میں چھوٹے نواب نے اپنی بیگم کرینہ کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلا