ETV Bharat / entertainment

Dhoni Entertainment ایم ایس دھونی کی فلم انڈسٹری میں انٹری، دھونی انٹرٹینمنٹ نامی پروڈکشن ہاؤس لانچ کیا - MS Dhoni Launches Film Production

مہندر سنگھ دھونی نے دھونی انٹرٹینمنٹ کے نام سے پروڈکشن ہاؤس لانچ کرکے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دھونی کے پروڈکشن ہاؤس میں فی الحال جنوبی فلمیں تیلگو، تامل اور ملیالم ہی بنیں گی۔ پروڈکشن ہاؤس نے 'Ror of the Lion' اور 'The Hidden Hindu' جیسے پروجیکٹس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ Dhoni Entertainment

MS Dhoni Launches his Film Production house 'Dhoni Entertainment'
ایم ایس دھونی کی فلم انڈسٹری میں انٹری
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 9:52 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اب فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ لیکن ماہی نے فلم انڈسٹری میں بطور اداکار نہیں بلکہ اپنے مداحوں کو بہترین فلمیں دینے کے لیے اپنا پروڈکشن ہاؤس 'دھونی انٹرٹینمنٹ' Dhoni Entertainment لانچ کیا ہے۔ فی الحال دھونی کے پروڈکشن ہاؤس میں جنوبی فلمیں (تیلگو، تامل اور ملیالم) ہی بنیں گی۔ پروڈکشن ہاؤس نے 'Ror of the Lion' اور 'The Hidden Hindu' جیسے پروجیکٹس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

دھونی کے پروڈکشن ہاؤس میں ان کی اہلیہ ساکشی کا بھی شیئر ہے۔ ابھی پروڈکشن ہاؤس 'دھونی انٹرٹینمنٹ' چھوٹے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔اس میں بننے والی فلم 'رور آف دی لائین' آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے بارے میں ہے، جس میں دو سال کی پابندی کے بعد ان کی واپسی کی کہانی نظر آئے گی۔ فلم 'دی ہڈن ہندو' کی کہانی اکشت گپتا نے لکھی ہے جو کہ ایک افسانوی تھرلر فلم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان دھونی نے سال 2020 میں یوم آزادی کے موقع پر تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن وہ اب بھی آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Dhoni Launches Drone Droni: دھونی نے ڈرونی ڈرون کو لانچ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.