ETV Bharat / entertainment

Hema Malini Did Not Want To Work In Baghban ہیما مالنی باغبان میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی - ہیما مالنی باغبان میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی

بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ وہ فلم باغبان میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی کیوں کہ وہ چاربچوں کی ماں کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی۔

ہیما مالنی باغبان میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 2:40 PM IST

ممبئی: روی چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی سال 2003 میں آئی سپر ہٹ فلم باغبان میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ملٹی اسٹار باغبان میں سلمان خان، مہیما چودھری، پریش راول، ریمی سین، امن ورما، سمن رنگناتھن، دویا دتہ، اسرانی سمیت کئی فنکاروں نے کام کیا تھا۔ ہیما مالنی نے بتایا کہ وہ باغبان میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ ہیما مالنی دراصل فلم باغبان میں چار بچوں کی ماں کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

ہیما مالنی نے بتایا کہ روی چوپڑا جب مجھے فلم باغبان کی کہانی سنا رہے تھے تو میری ماں بھی وہاں بیٹھی ہوئی تھیں۔ میں نے اپنی ماں سے کہا، 4 اتنے بڑے لڑکے کی ماں کا کردار ہے، میں یہ کیسے کر سکتی ہوں؟‘ میری ماں نے کہا نہیں - نہیں تمہیں یہ کرنا ہی ہو گا۔ کہانی بہت اچھی ہے۔ تمہیں یہ کرنا ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالینی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

اس فلم کو کرنے سے پہلے مجھے لگا تھا کہ میں نے کافی عرصے سے کوئی فلم نہیں کی ہے۔ میں کافی عرصے بعد فلموں میں کام کرنے جا رہی تھی۔ تو میں نے سوچا مجھے اس فلم سے شروعات نہیں کرنی چاہئے ؟ لیکن ماں نے کہا نہیں، تمہیں یہ فلم کرنی ہی ہوگی۔ اس میں تمہارا کردار بہت اچھا ہے۔’آخر میں نے کہا ٹھیک ہے۔ میں یہ فلم کروں گی۔“

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.