حیدرآباد: ای ٹی وی نیٹ ورک کا 'بال بھارت' 12 ہندوستانی زبانوں آسامی، بنگالی، گجراتی، ہندی، کنڑ، مراٹھی، ملیالم، اڈیہ، پنجابی، تیلگو، تمل اور انگریزی میں خاص بچوں کے لیے نشر ہوتا ہے۔ اس کا مقصد کروڑوں بچوں تک اپنی پہنچ بنانا ہے۔Bal Bharat Launches New Programs
ای ٹی وی بال بھارت تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں کے ساتھ اسٹینڈ الون فارمیٹ میں بھی دستیاب ہے۔ اس میں 'ای ٹی وی بال بھارت ایچ ڈی' اور 'ای ٹی وی بال بھارت ایس ڈی' چینلز بھی ہے، جن کی پہنچی پورے ملک تک ہے۔ ایس ڈی اور ایچ دی چینلز میں یہ آپشن بھی ہے کہ آپ انہیں 12 علاقائی زبانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔
بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کے لیے پروگرامز بنائے گئے ہیں۔ ہرچینل میں ایکشن، ایڈونچر، کامیڈی، ایپک اور مسٹری جیسے صنف کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پروگرامز بچوں سے متعلق مسائل پر مبنی ہوں گے۔
چینل کے پروگرامز کی تیاری کے دوران ایسے مواد کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، جس میں گھریلو معلومات سے لے کر بین الاقوامی معلومات تک شامل ہوں، جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے، تاکہ بچے ان سے جڑ پائیں اور لطف اندوز ہوسکیں۔ ای ٹی وی بال بھارت بچوں کے لیے بھارتی روایت پر مبنی تفریح فراہم کرنے اور انہیں بھارتی ثقافت سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہے۔
موسم گرما کا آغاز: یکم اپریل سے گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہونے والا ہے۔ چینل نے نئے پروگرام شروع کیے ہیں جن میں ہندوستانی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے کنٹینٹ شامل ہے، تاکہ بچے ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور پروگرام 'ڈینس اینڈ گنیشر' (DENNIS AND GNASHER) ہے۔ جن بچوں نے ابھی تک اسکول جانا شروع نہیں کیا ہے، ان کے لیے 'بی بی شارک' جیسے پروگرام ہے۔ یہی تفریح اور کامیڈی پروگرام میں 'اسپنج باب اسکوائر پینٹز کافی مقبول ہے۔ ان نئے لانچ کے علاوہ چینل کے ٹاپ تین شو میں ایک 'دی سسٹرس' شامل ہے۔ یہ خواتین پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ کلاسکک ایڈونچر سیریز'دی جنگل بک' بھی ہے۔ اس کے علاوہ 'پانڈے جی پہلوان' ای ٹی وی بال بھارت کا بے حد مقبول پروگرام ہے، جو کیلاش پور کے سپر ہیرو پر مبنی ہے۔
اسپنج باب اسکوائر پینٹ: یہ ایک ایسا کردار ہے جو سمندر کے نیچے انناس کے بنے گھر میں رہتا ہے۔ وہ کرسٹی کریبس ریستوراں میں کام کرتا ہے اور بہت سادہ زندگی گزارت ا ہے۔ تو اس طرح کے پروگرام دیکھئیے اور اس سے لطف اندوز ہوں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بیبی شارک: بیبی شارک اپنے دلچسپ خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ وہ اور اس کا دوست ولیم سمندر میں بہت مزے کرتے ہیں۔ کیا آپ بھی ان کے ساتھ غوطہ لگانا چاہتے ہیں! تو یہ پروگرام ضرور دیکھیے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ڈینس اور گنشر: ڈینس اور گنشر کی کہانی ڈینس نامی لڑکے اور اس کے دوستوں گنشر، روبی، جے جے اور پیفیس کے گرد گھومتی ہے۔ یہ سیریز ان کے اسکولی زندگی کے مسائل اور ایڈونچر کے بارے میں ہے۔ یہ پروگرام آپ کو ایک مختلف دنیا میں لے جاتا ہے!
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
دی سسٹرس: ملی اور جولی دو بہنیں ہیں جو ایک دوسرے کی پکی دشمن بھی ہیں لیکن ساتھ میں ایک اچھی دوست بھی ہیں۔ یہ شو ان دو بہنوں کی کہانیوں سے جڑا ہوا ہے جو لڑتی ہیں، ایک دوسرے کو پریشان کرتی ہیں، ایک دوسرے سے مقابلہ کرتی ہیں لیکن ایک دوسرے سے بہت پیار بھی کرتی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
دی جنگل بک: موگلی ایک انسانی بچہ ہے جو کسی وجہ سےجنگل میں پہنچ جاتا ہے۔ وہاں جانوروں کے بیچ رہتا ہے اور ان کا سب سے عزیز ہوتا ہے۔ اس پروگرام میں جہاں بگھیرا اس کا دوست ہوتا ہے تو شیر خان اسے اپنا خوراک بنانا چاہتا ہے۔ تو کیا آپ موگلی کی دنیا کو دیکھنا پسند کریں گے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
پانڈے جی پہلوان: پانڈے جی پہلوان کیلاش پور کی شان ہے ۔ وہ کھانے کا بہت شوقین ہے اور بہت طاقتور بھی ہے۔ وہ ون مین آرمی ہے۔ ان کی مزے دار کہانی صرف ای ٹی وی بال بھارت پر دیکھیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بال باہوبلی: بال باہوبلی سورج کا محافظ ہے، اس کی ذمہ داری ہے 'سن اسٹون کی حفاظت کرنا۔ یہ ایک ایسا پتھر ہے جو کائنات کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔۔ وہ شیطان شدرہ گرہ راکشش سے اس کی حفاظت کرتا ہے، جو پورے کائنات کی طاقت حاصل کرنے کے لیے سن اسٹون کو پانا چاہتا ہے۔ وناڈیا اور رشی جیسے وفادار دوستوں کے ساتھ باہوبلی راکشش کو شکست دیتا ہے اور پتھر کو تحفظ فراہم کرکے سیارے کو بچاتا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ابھیمنیو: یہ سیریز ایک شرارتی چھوٹے لڑکے کی کہانی ہے جو جنگجو بننے کا خواب دیکھتا ہے۔ لیکن اس کے سخت بزنس مین والد چاہتے ہیں کہ وہ بزنس مین بنے، اس لیے وہ اس کی ٹریننگ پر راضی نہیں ہوتے۔ تاہم، ابھیمنیو خفیہ طور پر اپنے چچا، ایک سابق فوجی جوان شیو دت کی رہنمائی میں تربیت حاصل کرتا ہے۔ تب اسے احساس ہوتا ہے کہ ایک جنگجو نہ صرف اپنے جسم سے بلکہ اپنے دماغ سے بھی لڑتا ہے۔