گزرے زمانے کی مقبول اداکارہ اور ماڈل زینت امان نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔ اس کے علاوہ زینت نے ایک پوسٹ بھی لکھا، جس میں انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح 1970 کی دہائی میں فلم اور فیشن انڈسٹری میں' مردوں کا غلبہ' ہوا کرتا تھا۔ Zeenat Aman Instagram Debut
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکارہ نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا اور انہوں نے انسٹاگرام کے بائیو میں لکھا ' اداکار، ماں اور سب سے الگ'۔ اداکارہ نے اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ زینت نے اپنی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ان جگہوں پر مسکرانا جہاں زندگی مجھے لے جاتی ہو، ہیلو انسٹاگرام'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اپنی دوسری پوسٹ میں زینت امان نے ایک پورٹریٹ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی یہ تصویر کلک کرنے والے نوجوان فوٹوگرافر کی تعریف کی۔ انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ '70 کی دہائی میں فلم اور فیشن انڈسٹری میں مکمل طور پر مردوں کا غلبہ تھا اور میں اکثر سیٹ پر اکیلی عورت ہوتی تھی۔ میرے کیریئر کے دوران میری تصاویر اور فلم بندی بہت سے باصلاحیت مردوں نے کھینچی۔ حالانکہ عورت کی نظریں مختلف ہوتی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' ان تصاویر کی یہ سیریز کو نوجوان فوٹوگرافر تانیہ نے میرے گھر کے آرام دہ ماحول میں شوٹ کیا۔کوئی لائٹس نہیں، کوئی میک اپ آرٹسٹ نہیں، کوئی ہیئر ڈریسر نہیں، کوئی اسٹائلسٹ نہیں، کوئی معاون نہیں۔ صرف ایک خوبصورت دھوپ والی دوپہر میں۔
حالیہ دنوں کے نوجوان خواتین سے متاثر ہو کر زینت نے کہا کہ 'آج بہت سی نوجوان خواتین کو لینس کے دونوں طرف کام کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہوں۔ میں انسٹاگرام پر اس طرح کے مزید ٹیلنٹ کو دریافت کرنے کی منتظر ہوں'۔
زینت امان نے 1970 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے یادوں کی بارات، ستیم شیوم سندرم، قربانی، دھرم ویر، ہرے راما ہرے کرشنا، انصاف کا ترازو جیسی فلموں میں اداکاری کی۔