ETV Bharat / entertainment

Zara Hatke Zara Bachke box office Day 11: ذرا ہٹکے ذرا بچکے، فلم کی گیارہویں دن کی باکس آفس کمائی

لکشمن اٹیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے ریلیز کے دوسرے پیر کو بھی باکس آفس پر اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کم بجٹ میں بننے والی یہ فلم ایک ہٹ فلم بن کر ابھری ہے اور باکس آفس پر 60 کروڑ روپے کی کمائی کرنے کے قریب ہے۔ جانیے فلم نے 11ویں دن باکس آفس پر کتنی کمائی کی۔

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 11:26 AM IST

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے گیارہویں دن کی باکس آفس کمائی

حیدرآباد: لکشمن اٹیکر کی حالیہ ریلیز فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو ریلیز کے دو ہفتے بعد ہٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ وکی کوشل اور سارہ علی خان کی اس رومانوی کامیڈی کو شائقین پسند کر رہے ہیں۔ اپنی ریلیز کے دوسرے پیر کو فلم کی کمائی میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے لیکن شائقین اب بھی فلم کو اپنا پیار دے رہے ہیں۔ ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا ہے، اب تک مقامی مارکیٹ میں 56.25 کروڑ روپے کا کاروبار کر چکی ہے۔ ریلیز کے 11ویں دن فلم نے 2.70 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

تجارتی رپورٹس کے مطابق وکی اور سارہ کی رومانوی کامیڈی فلم صرف بڑے شہروں سے ملنے والی محبت تک محدود نہیں ہوئی ہے۔ دوسرے ویک اینڈ کلیکشن کے مقابلے ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی باکس آفس کمائی میں کمی آئی ہے لیکن دوسرے پیر کو ہونے والی کمائی کو اچھا سمجھا جارہا ہے۔ فلم کو اپنی ریلیز کے پندرہ دنوں تک سینما گھروں میں دوسری فلموں سے مقابلہ نہ ہونے کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ جب تک 16 جون کو سنیما گھروں میں پربھاس کی فلم آدی پروش ریلیز نہیں ہوجاتی تب تک ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو شائقین کی جانب سے مکمل توجہ حاصل ہے۔

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی باکس آفس کمائی پر ایک نظر:

پہلے دن 5.49 کروڑ

دوسرے دن 7.20 کروڑ

تیسرے دن 9.90 کروڑ

پانچویں دن 4.14 کروڑ

چھٹویں دن 3.87 کروڑ

ساتویں دن 3.51 کروڑ

آٹھویں دن 3.24 کروڑ

نویں دن 5.76 کروڑ

دسویں دن 7.02 کروڑ

گیارہویں دن 2.70 کروڑ

فلم کی کل کمائی: 56.25 کروڑ روپے

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے فلم میکرز نے پیر کی رات ممبئی میں ایک پارٹی کی۔ فلم کی سکسیس پارٹی میں فلم کے ہدایتکار، اسٹار کاسٹ، عملے اور انڈسٹری کے دوستوں نے شرکت کی۔ کریتی سینن، جو میڈاک فلمز کے ہیڈ ہنچو دنیش وجن کے ساتھ قریبی رشتہ رکھتی ہیں، نے فلم کی کامیابی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں تمنا بھاٹیہ، سوناکشی سنہا اور ان کے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Zara Hatke Zara Bachke box office: ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے باکس آفس پر 50 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.