ETV Bharat / entertainment

Zara Hatke Zara Bachke BO day 4: ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے چوتھے دن کی باکس آفس کمائی میں معمولی گرواٹ - ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی چوتھے دن کی کمائی

وکی کوشل اور سارہ علی خان کے فیملی ڈرامے ذرا ہٹکے ذرا بچکے میں ویک اینڈ باکس آفس کلیکشن کے مقابلے میں پیر کے روز معمولی کمی دیکھی گئی۔ تاہم فلم پیر کے روز ٹھیک ٹھاک کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے چوتھے دن کی باکس آفس کمائی میں معمولی گرواٹ

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 1:55 PM IST

حیدرآباد: سارہ علی خان اور وکی کوشل کی اداکاری والی رومانٹک کامیڈی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے ویک اینڈ میں زبردست کمائی کرنے کے بعد پیر کے روز باکس آفس پر معمولی کمائی کر پائی۔ یہ فلم کا پہلا سوموار ہے جب فلم کی باکس آفس کلیکشن میں معمولی گرواٹ دیکھی گئی ہے۔ پیر کے روز فلم، جس نے ناقدین کی طرف سے ملے جلے جائزے حاصل کیے، تقریباً 4.41 کروڑ روپے کی کمائی کر پائی۔ جس سے اب فلم کی مجموعی کمائی 26.73 کروڑ روپے ہوجاتی ہے۔فلم کی اب تک کی کمائی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم 50 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کے راستے میں ہے۔Zara Hatke Zara Bachke BO 4

  • #ZaraHatkeZaraBachke keeps its investors smiling on the crucial Day 4 [Mon]… The strong grip on a working day - after the weekend - indicates the wholehearted acceptance for the film… Fri 5.49 cr, Sat 7.20 cr, Sun 9.90 cr, Mon 4.14 cr. Total: ₹ 26.73 cr. #India biz.

    👍🏻 Mass… pic.twitter.com/VfhzSh8X2i

    — taran adarsh (@taran_adarsh) June 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلمی تجارت کے ماہر ترن آدرش نے ٹوٹر پر باکس آفس پر فلم کے تازہ ترین اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے ریلیز کے چوتھے دن (سوموار) کی کمائی نے فلم کے سرمایہ کاروں کو خوش ہونے کا موقع دیا ہے۔ ویک اینڈ کے بعد فلم نے کام کاج والے دن بھی باکس آفس پر اپنی گرفت مضبوط کی ہوئی ہے۔ پیر کو فلم نے 4.14 کروڑ، اتوار 9.90 کروڑ، ہفتہ 7.20 کروڑ، اور جمعہ 5.49 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے بھارتی باکس آفس پر مجموعی طور پر 26.73 کروڑ کی کمائی کی'۔

ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے چار دنوں میں 25 کروڑ روپے کما لیے ہیں اور پہلے ہفتے کے آخر تک یہ تقریباً 33 کروڑ روپے کما لے گی۔ اگلے ہفتے کوئی دوسری فلم نہ ریلیز ہونے کا فائدہ اس فلم کو مل سکتا ہے کیونکہ باکس آفس پر فی الحال مقابلے کے لیے کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔ یہ فلم ریلیز کے اپنے دوسرے ہفتے کے دوران اچھا کاروبار کرسکتی ہے اور 50 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ 16 جون کو باکس آفس پر ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو فلم آدی پروش سے مقابلہ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

وکی کوشل کی فلم کے حوالے سے یہ افواہ تھی کہ یہ فلم اتوار کے روز تک صرف اچھا کاروبار کرے گی کیونکہ تب تک ہی فلم دیکھنے کے لیے ایک ٹکٹ پر دوسری ٹکٹ مفت کا پلان جاری تھا۔ تاہم، فلم نے پیر کے روز باکس آفس پر بغیر اس پلان کے اچھی کمائی کرکے ان افواہوں کو رد کردیا ہے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم مدھیہ پردیش کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ترتیب دی گئی ہے، جس میں ایک شادی شدہ جوڑا جھوٹی طلاق لینے کی کوشش کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.