ETV Bharat / entertainment

Sara and Ananya Pics: سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کی کیمرے سے زیادہ اس چیز نے توجہ حاصل کی، پڑھیں

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 1:27 PM IST

سارہ علی خان اور اننیا پانڈے نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویریں شیئر کیں۔ دونوں اداکارائیں ایک تقریب کے لیے قطر کے دوحہ میں ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ نے بتایا کہ وہ کسی چیز میں اتنی مگن تھیں کہ انہیں کیمرہ کے سامنے پوز دینے کا بھی خیال نہیں آیا۔

سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کی کیمرے سے زیادہ اس چیز نے توجہ حاصل کی

ممبئی: بالی ووڈ کی دو خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کو منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں نے اپنے حالیہ قطر کے دورے سے ایک ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں۔ تاہم جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی وہ ایک تصویر تھی جس میں دونوں مینو میں اس قدر مگن نظر آرہی ہیں کہ انہیں کیمرے کے سامنے پوز دینا بھی یاد نہیں رہا۔ Sara and Ananya Pics

سارہ اور اننیا کی تصویر
سارہ اور اننیا کی تصویر

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ علی خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’صرف ایک چیز جو ہمیں کیمرے سے زیادہ مسحور کرتی ہے وہ ہے ڈیزرٹ مینو۔' سارہ اس تصویر میں اوپر سے نیچے تک سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ اننیا سرمئی رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز میں نظر آرہی ہیں۔

اننیا اور سارہ دونوں نے قطر کے دورے کی کچھ دیگر تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی ڈنر پوسٹ سے پہلے سارہ نے اننیا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے کپیشن میں انہوں نے لکھا کہ 'میری سب سے جوان اننیا پانڈے'۔ اس تصویر میں سارہ کو کالے رنگ کے پلازو اور ٹاپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں اس تصویر میں اننیا سفید رنگ کے کراپ ٹاپ اور اسکرٹ میں نظر آرہی ہیں۔

ان تصویروں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ دونوں کا قطر میں اچھا وقت گزر رہا ہے۔ واضح رہے کہ سارہ کی اگلی فلم 'گیس لائٹ' ہے، جس میں وہ اداکار وکرانت میسی اور اداکارہ چترانگدا سنگھ کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ وہ کرن جوہر کی آئندہ فلم ' اے وطن میرے وطن' میں بھی نظر آئیں گی۔ دوسری طرف اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور گورو آدرش کے ساتھ ' کھو گئے ہم کہاں' اور 'ڈریم گرل2' میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ڈریم کرل 2 کی ریلیز تاریخ کا انکشاف کیا گیا۔ فلم رواں سال 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:اننیا پانڈے اور نویا نویلی نئے سال کا چشن منانے تھائی لینڈ پہنچیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.