ETV Bharat / entertainment

Vicky Kaushal reaction on viral video: سلمان خان کے باڈی گارڈز کے دھکے والی ویڈیو پر وکی کوشل کا ردعمل - سلمان خان اور وکی کوشل

وکی کوشل اور سپر اسٹار سلمان خان کی گذشتہ روز ایک کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ سپراسٹار کی سکیورٹی ٹیم نے انہیں دھکا دیا ہے۔ اب اس واقعہ پر وکی کوشل نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خان کے باڈی گارڈز کے دھکے والی ویڈیو پر وکی کوشل کا ردعمل

author img

By

Published : May 27, 2023, 10:40 AM IST

ابوظہبی: ابوظہبی میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) 2023 کے پریس کانفرنس سے سلمان خان کے باڈی گارڈز کے وکی کوشل کو دھکا دینے کی ایک ویڈیو وائرل نے سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔ یہ وائرل ویڈیو آئیفا کی پریس کانفرنس کی ہے جس میں وکی، ابھیشیک بچن، راکل پریت سنگھ، نورا فتحی اور سلمان خان نے شرکت کی۔Vicky Kaushal reaction on viral video

آئیفا راکس کے گرین کارپٹ پر وکی سے اس واقعے کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ اس وائرل کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وکی نے کہا کہ 'کئی بار بہت باتیں بڑھ جاتی ہیں۔ بہت سی چیزوں کے بارے میں غیر ضروری باتیں کی جاتی ہیں۔ چیزیں حقیقت میں ایسی نہیں ہوتیں جیسی وہ ویڈیو میں کبھی کبھی دکھائی دیتی ہے۔ اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے'۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وکی اور سلمان نے گرین کارپٹ پر ایک دوسرے سے ملاقات کی اور گرمجوشی سے گلے مل کر اس طرح کی افواہوں کو ختم کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔ وکی اس بار ابھیشیک بچن کے ساتھ آئیفا کی میزبانی کر رہے ہیں، جب کہ سلمان ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جو اس تقریب میں پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ وکی کوشل لکشمن اٹیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ وہ اس فلم میں سارہ علی خان کے مدمقابل ہیں جو 2 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب سلمان جو آخری بار کسی کا بھائی کسی کی جان میں نظر آئے تھے، ٹائیگر 3 کے ساتھ دوبارہ پردہ پر نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔ یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کا حصہ بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئیفا کے پریس کانفرنس کے دوران سلمان نے بتایا کہ ٹائیگر 3 اس دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں آئے گی۔

مزید پڑھیں:SK's Bodyguards Pushes Vicky: سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا، وائرل ویڈیو پر وکی کے مداحوں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.